حیدرآباد۔24جولائی(اعتماد نیوز) ریاستی وزیر ہریش راؤ نے میدک ضلع میں آج
صبح پیش آئے اسکول بس حادثہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے مہلوک طلبا کے
افراد خاندان کو فی
کس 5لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔ انہوں
نے مقام حادثہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اندرون
ایک ہفتہ ریلوے گیٹ اس جگہ پر نصب کیا جائیگا۔